اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کشمیر میں آزادی کی تحریک کا دوسرا نام تھے۔
سوشل میڈیا پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید علی گیلانی کی زندگی جہد ِ مسلسل کا ایک استعارہ تھی، ان کا مشن کشمیر کی آزادی تھا اور اس خواب کی تعبیر ہماری منزل ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید علی گیلانی کے انتقال پر دنیا بھر میں مقیم بالخصوص آزاد و مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔