اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ماضی کی ناقص پالیسیوں سے آج پاکستان کے شہروں اور 70 فیصد دیہات کے بیشترعوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کراچی شہر کے کروڑوں شہری ٹینکر مافیاکے دست نگر،ملک میں30 فیصد اموات اور 40 فیصد امراض آلودہ پانی کے باعث، صوبوں اور وفاق میں مکمل اشتراک ہی ان سنگین مسائل کے سدباب کا موثر ترین حل ہے۔