کراچی (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حریت رہنما علی گیلانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کوشش کریں گے کہ ان کی میراث کو آگے بڑھائیں۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر علی گیلانی کے انتقال کی خبر پر اپنا ردعمل دیا ، جس میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ نے ہمارے بزرگ ہم سے چھین لیے ہیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دہائیوں تک چلانے والے علی گیلانی اب ہم میں نہیں رہے۔سابق کپتان نے علی گیلانی کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔یاد رہے کہ سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی 92سال کی عمر میں انتقال کرگئے ، 12برس سے بھارتی فوج نے انہیں گھر میں نظر بند کر رکھا تھا۔سید علی گیلانی کشمیر پر بھارتی قبضے کے بڑے مخالف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے علمبردار تھے۔