شہبازشریف اور بلاول بھٹو

شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ شہبازشریف اور بلاول بھٹو کے درمیان الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی ہے ۔مسلم لیگ(ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق بلاول بھٹو نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنمائوں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے آئینی معاملے پر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں