ارکان کانگریس

صدر بتائیں کہ کتنے گرین کارڈ ہولڈر اور امریکی کابل میں رہ گئے،ارکان کانگریس

واشنگٹن(گلف آن لائن)امریکی سینیٹ میں ری پبلکن صدر جو بائیڈن پر دبا ئوڈال رہے ہیں کہ وہ افغانستان میں رہنے والے امریکیوں ، گرین کارڈ ہولڈرز اور امیگرینٹ ویزا کے خصوصی درخواست گزاروں کی تعداد قوم کے سامنے لائیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سینیٹر ٹام کاٹن کی قیادت میں 26 ریپبلکن ارکان نے بائیڈن کو مکتوب ارسال کیا جس میں اگست کے آخرمیں انخلا کی کوششوں کے بعد وہاں پر رہ جانے والے امریکیوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کی تعداد کی بابت استفسار کیا گیا ہے۔ارکان نے ایک ہفتے کے اندر اندر معلومات فراہم کرنے کو کہا ۔

خط میں مزید کہا گیا کہ امریکی شہریوں ، مستقل رہائشیوں اور افغانستان میں پیچھے رہ جانے والے اتحادیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔مکتوب پر دستخط کرنے والوں نے ان رپورٹوں پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ افغان یا خطرناک اور پرتشدد مجرموں سمیت نا اہل افراد موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں