اسلام آباد (گلف آن لائن )سابق صدر آصف زرداری نے مستونگ روڈ پر دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں، منصوبہ سازوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
اپنے بیان میں آصف علی زر داری نے کہاکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید اہلکاروں کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے کی وجہہ سے دہشت گردی ختم نہیں ہوئی ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں، منصوبہ سازوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔