شاہد خاقان عباسی

حکومت آج دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن)مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت آج دگنی قیمت پر ایل این جی خرید رہی ہے۔رہنما نون لیگ شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہاکہ آج دگنی قیمت پر ایل این جی خریدی جا رہی ہے، اس میں کرپشن کس نے کی؟ نیب موجودہ حکومت کے مہنگی ایل این جی خریدنے پر تحقیقات نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی مدت میں توسیع کی قانون میں گنجائش نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں