مصباح الحق

کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے،ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز ذمہ داریاں نبھائیں گے۔مصباح الحق اور وقار یونس کو ستمبر 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کا بالترتیب ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔اس حوالے سے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے 24 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا، جانتا ہوں یہ آئیڈیل وقت نہیں مگر فی الحال ایسے فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہو سکوں۔

مصباح الحق نے کہا کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنا فیصلہ بتایا تو میں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان کے نوجوان بالرز کے ساتھ کام کرنے پر بہت مطمئن ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں