انتخابات

انتخابات سے قبل سائبر حملے، جرمنی کا روس سے احتجاج

برلن( گلف آن لائن)جرمنی نے عام انتخابات سے قبل جرمن قانون سازوں کا ڈیٹا چرانے کے لیے کیے جانے والے سائبر حملوں کے ضمن میں روس سے شکایت کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ یہ ڈیٹا ممکنہ طور پر غلط اطلاعات پھیلانے کے لیے چرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے روایتی سائبر حملوں اور دیگر حربوں کے ذریعے معلومات چرائی جا رہی ہیں، جس کا مقصد غلط معلومات پھیلا کر جرمن انتخابات پر اثرانداز ہونا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی میں رواں ماہ کی 26 تاریخ کو عام انتخابات منعقد ہونا ہیں۔ ان انتخابات کی خاص بات یہ ہے کہ سن 2005 سے چانسلر کے منصب پر فائز میرکل ان کا حصہ نہیں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں