اسلام آ باد ( گلف آن لائن) فیڈرل بور ڈ آ ف ریونیو(ایف بی آر) ریٹیلرز کو آئی ٹی خدمات کی فراہمی کے لئے جلدلائسنس جاری کر ے گی۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بور ڈ آف ریونیو نے جاری کردہ ایس آر او بتاریخ 24 اگست 2021 کو ایف بی آر سے منسلک ہونے والے ریٹیلرز کو آئی ٹی خدمات کی فراہمی کے لئے آئی ٹی خدمات لائیسینسنگ قوانین جاری کر دیئے ہیں۔
لائیسینسنگ پراسیس کو مکمل کرنے میں کچھ وقت درکار ہے جس کے بعد لائیسینسنگ رجیم کو فعال کر دیا جائے گا۔ جب تک کہ ایف بی آر لائیسینس شدہ آئی ٹی کمپنی کو نو ٹیفائی نہیں کر دیتا اس وقت تک ریٹیلرز کو ایف بی آر سے منسلک کرنے کے سلسلہ میں موجودہ آئی ٹی کمپنی ہی اپنا کام جاری رکھے گی.