بنگلہ دیش

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی20 کرکٹ میچ آج کھیلا جائیگا

ڈھاکہ(گلف آن لائن)بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ(آج)بدھ کو ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، میزبان ٹیم نے سیریز کے پہلے میچ میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 4 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 52 رنز سے زیر کیا،

چوتھے میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے، سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 10 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔آئرلینڈ اور زمبابوے کے درمیان پہلا ون ڈے بدھ کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں