بی اے

بی اے، بی ایس سی کے طلبہ تیاری پکڑیں’ امتحانات 10 ستمبر سے شروع

مکوآنہ (گلف آن لائن)بی اے، بی ایس سی/ایسوسی ایٹ ڈگری سالانہ امتحانات، پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے انتظامات مکمل کرلئے، امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 86ہزار طلباء کیلئے پنجاب بھر میں 325 سنٹرز قائم،کرونا کے باعث ہر سنٹر میں 35 کی بجائے 20 طلباء کو بیٹھایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی /ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات دس ستمبر سے شروع ہورہے ہیں۔ پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی اے، بی ایس سی/ایسوسی ایٹ ڈگری کے امتحانات کیلئے انتظامات مکمل کر لیئے ہیں۔

پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 86ہزار طلبہ شرکت کررہے ہیں، کنٹرولر امتحانات روف نواز کے مطابق امتحانات کے لئے پنجاب بھر میں 325 کے قریب سینٹر قائم کیے گئے ہیں،سینٹر میں کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ کورونا کے باعث ہر سنٹر میں 35 کی بجائے 20 طلباء کو بیٹھایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں