سجل

سجل کی علی انصاری کو سالگرہ کی مبارکباد

کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ سجل علی نے اپنی چھوٹی بہن صبور علی کے منگیتر علی انصاری کو ان کی سالگر ہ کے موقع پر پیار بھری مبارکباد دی ہے۔سجل علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر علی انصاری کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جوکہ صبور اور علی انصاری کی بات پکی ہونے کی تقریب کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ ‘سالگرہ مبارک ہو بھائی’۔انہوں نے علی انصاری کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میری طرف سے بہت سارا پیار اور اللہ آپ کو آپ کی زندگی میں کامیابی اور خوشیاں دے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں