یاسر نواز

یاسر نواز نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے اپنی ہی اہلیہ کا مذاق بنا ڈالا؟

لاہور( گلف آن لائن) اداکار یاسرنواز نے اپنی اہلیہ و میزبان ندا یاسر کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پروگرام کے ویڈیو کلپ کی پیروڈی بناڈالی ۔وائرل ویڈیو میں ندا یاسر کے شومیں انجینئرنگ کے 2 طالبعلم شریک ہیں جن سے وہ فارمولا ون کار سے متعلق سوال کررہی ہیں۔ ندا یاسر اس نوعیت کی کارسے لاعلمی رکھنے کے باعث سوال کرتی ہیں کہ گاڑی میں کتنے لوگ آسکتے ہیں؟ یہ بتانے پر کہ فامولاریسنگ کار ہے جس میں ایک ہی بند ہوتا ہے، وہ پوچھتی ہیں کہ اچھا ابھی فارمولا بنایا ہے آپ لوگوں نے ابھی تجربہ کیا ہے۔دونوں ندا یاسر کوسمجھاتے ہیں کہ یہ انگریزی کا فارمولا نہیں بلکہ ریسنگ کار ہے،جس کے بعد ندا شگفتہ اندازمیں کہتی ہیں کہ اس میں بیٹھ کرتجربہ کرچکے ہیں، یہ اتنی ہی تیز چلتی ہے جیسے کہ پیٹرول والی گاڑی چلتی ہے اور ہارن بجانے کیلئے بھی کچھ رکھاہے اس میں؟۔

ندا کے شوہر یاسر نواز نے بھی اہلیہ کی ویڈیو کی پیروڈی کرکے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے کیونکہ ایسی پیروڈی ویڈیوز اکثر کامیڈین علی گل پیر بناتے نظر آتے ہیں ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یاسر نواز بھی تفریح بھرے انداز میں اہلیہ کی نقالی کرتے نظر آرہے ہیں، یاسر کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر نہ صرف مداحوں بلکہ شوبز ستاروں نے خوب پسند کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں