پولیومہم

سرگودھا’پانچ روز پولیومہم 20ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی

سرگودھا(گلف آن لائن)پانچ روز پولیومہم 20ستمبر سے 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔جس میں ضلع سرگودھا کے 5لاکھ 24ہزارسے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے ٹیمیں تشکیل دے کر اس میں 630 ماہر افرادی قوت کا اضافہ کردیاگیا جن کی تربیت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔زرائع کے مطابق سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اسلم اسد نے 20 ستمبر سے 24 ستمبر تک پانچ روزہ پولیو مہم کو جاری رکھنے کے حوالہ سے بتایا کہ اس پولیو مہم کے دوران سرگودھا ضلع میں 19ہزار 568 ہائی رسک بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ 2ہزار 805 زیروڈوز بچوں کو ریکور کیاجاچکاہے ۔

انہوں نے بتایا کہ بھیرہ کی پندرہ یونین کونسلوں کے 45ہزار611 بچوں کیلئے 230ٹیمیں، بھلوال کی 16یونین کونسلوں کے 50010 بچوں کیلئے 228 ٹیمیں’ کوٹ مومن کی 22یونین کونسلوں کیلئے 65158 بچوں کیلئے 360 ٹیمیں’ شاہپور کی 16 یونین کونسلوں کے 48642 بچوں کیلئے 228ٹیمیں ‘ ساہیوال کی 14یونین کونسلوں کے 47550 بچوں کیلئے 223ٹیمیں ‘ سلانوالی کی 16 یونین کونسلوں کے 52457 بچوں کیلئے 231 ٹیمیں اور سرگودہا کی 68یونین کونسلوں کے 215278 بچوں کیلئے 1048 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ہر ٹیم روزانہ 110گھروں کو کور کرے گی ۔انہوں نے اس مہم میں اداروں کے مربوط تعاون اور پولیو عملہ کی سکیورٹی کو موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں