سلامتی کونسل

سلامتی کونسل میں افغان مندوب کا طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

جنیوا(گلف آن لائن)سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس میں افغان مندوب غلام اسحاقزی نے عالمی برادری سے طالبان کو تسلیم نہ کرنے اور ان پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی میڈیا کے سلامتی کونسل کے ورچوئل اجلاس کے دوران غلام اسحاقزی نے اپنے خطاب میں طالبان کی نگراں حکومت کے ارکان پر اقوام متحدہ کی موجودہ پابندیوں کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان رہنماو?ں پر سفری پابندیوں کو نرم کیا گیا یا انھیں سہولیات فراہم کی گئیں تو شدت پسند تنظیم اسے عالمی سطح پر اپنی کامیابی قرار دے گی۔افغان مندوب نے کہا کہ طالبان حکومت کو اس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے گا جب تک حکومت میں افغانستان کے تمام طبقات اور اقلیتوں کی نمائندگی نہ ہو۔

طالبان پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں ورنہ یہ ہر مسلح تنظیم کی طاقت کے ذریعے حکومت قائم کرنے کا جواز بن جائے گا۔اقوام متحدہ میں افغانستان کے مندوب غلام اسحاقزی نے پنجشیر کی صورت حال سے ا?گاہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ طالبان نے وہاں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں