ریاض (گلف آن لائن)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں بین الاقوامی امور کمیٹی کے چیئرمین لیونڈ سلسٹیکی سے ملاقات کی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہر نیوم میں ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے بیچ تعاون اور دوستی کے تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی وزیر مملکت اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان اور سعودی شوری کونسل کے نائب سربراہ ڈاکٹر مشعل بن فہم السلمی بھی موجود تھے۔