لاہور (گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عام آدمی کے فہم پر کوئی شک نہیں ہے ،اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ،والٹن روڈ ٹوڑ پھوڑ کی شکار ہے ،شہباز شریف کی بنائی چیزیں بڑی محنت سے خراب کی ،یہ نئی چیزیں تو بنا نہیں سکے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام ریفرنڈم کر رہی ہے ۔
بجلی کے یونٹ میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے ۔کنٹونمنٹ کے الیکشن گراس روٹ پر ہوتے ہیں جو حکومت کوڑا نہ اٹھا سکے اس کو ووٹ نہیں ملتے ،اب جھگڑے ہونا شروع ہو گئے ہیں پورے پنجاب میں تحریک انصاف کے غنڈے بپھر گئے ہیں ہار کو دیکھ کر ،پولیس والے بھی حکومت کے آلہ کار بنے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے تین سالہ ڈاکوں کے حساب کا وقت ہے ،آج جو بھی زیادتی کرے گاوہ بھرے گا۔بارش کی وجہ سے پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے لوگ نہیں نکل پائے ،ہم الیکشن کمیشن کو دھمکیاں نہیں دیتے،تحریک انصاف اپنی ذہنیت کو آگ لگائے ،عمران خان کی سوچ کو آگ لگانی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ میں بہت حیران ہوں اس سے پہلے اتنی گہما گہمی نہیں دیکھی ۔
دھاندلی انڈر دی کوور ہوتی ہے ،ہم نے ہر طرح کی دھاندلی کا بندوست کیا ہے ۔بلاول بھٹو دعوے کرنے سے پہلے اپنے حالات دیکھ لیں ،پہلے وارڈوں میں اپنے بندے پورے کر لیں،ہماری حکومت میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی گئی،اب عمران خان کی حکومت نے اس کو مینٹیننس کرنا تھا،والٹن روڈ کی حالت انتہائی خراب ہو چکی ہے،عوام کے پاس ووٹ کی طاقت ہے اس سے جواب دیں گے۔حکومت نے بلدیاتی نظام پر شب خون مارا،ابھی تک ادارے بحال نہیں ہوئے،جو جیت کر جاتے ہیں ان کا حق ہے ان کو فنڈز اور اختیارات ملنے چاہیے ،ہم حق چھین لیں گے۔