اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مریم اورنگزیب جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایم ڈی اے پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کوآگے بڑھانے کے لیے جاوید لطیف چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دی۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پی ایم ڈی اے پر تمام سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کوآگے بڑھانے کے لیے جاوید لطیف چیئرمین قائمہ کمیٹی نے سب کمیٹی تشکیل دی۔
وزیر مملکت نے کہاکہ یہ سب کمیٹی مسلم لیگ ن لیگ کی مریم اورنگزیب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی۔ سب کمیٹی کاپہلا اجلاس خودبلاکر عین وقت پرملتوی کردیا گیا،پارلیمان کو مضبوط کرنے کے درس دینے والوں کا منافقانہ رویہ کھل کر سامنے آگیاہے۔
وزیر مملکت نے کہاکہ سب کمیٹی کے اجلاس کو ملتوی کرکے مریم اورنگزیب سمیت اپوزیشن پارلیمان کے فورم کو خود بے توقیر کررہے ہیں،انکے لئے میڈیا کی ڈویلپمنٹ ، فیک نیوز کے خاتمہ اور ورکنگ جرنلسٹس اور میڈیا ورکرز کی نوکریوں کے تحفظ، بروقت تنخواؤں کی ادائیگی کے لئے موثر قانون سازی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔