آئی اے ای اے

ایرانی جوہری تنازعے کا ابھی کوئی مستقل حل نہیں نکلا، آئی اے ای اے

تہران(گلف آن لائن)ایران اور عالمی جوہری ادارے (آئی اے ای اے)کے درمیان ابھی تک کوئی مستقل حل نہیں نکل پایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی جوہری ادارہ ایرانی جوہری تنصیبات کی مستقل نگرانی کے حوالے سے تہران حکومت کے ساتھ ایک پائیدار معاہدہ کرنے کا خواہش مند ہے تاہم ایران سے واپسی پر آئی اے ای اے کے سربراہ رافائیل گروسی کا ویانا میں کہنا تھا کہ ایک فوری مسئلہ حل کر لیا گیا ہے۔

وہ یہ ہے کہ ایران نے پہلے سے موجود نگرانی کے آلات کو دوبارہ فعال بنانے پر رضامندی ظاہر کی۔ دوسری جانب معائنہ کاروں کو ان اعداد و شمار تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا ، جو نگرانی کے آلات میں محفوظ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں