بیروت(گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے بیرون ملک سیاسی امور کے سربراہ خالد مشعل نے لبنانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ خالد مشعل نے لبنانی صدر میشل عون اور نو منتخب وزیراعظم نجیب میقاتی سے ٹیلیفون پربات کی اور انہیں نئی حکومت کی تشکیل پرمبارک باد پیش کی۔خالد مشعل نے لبنانی قیادت پر زور دیا کہ وہ لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات کم کرنے اور ان کی وطن واپسی تک ان کی بہبود کے لیے ضروری اقدامات پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزین لبنان پربوجھ نہیں بلکہ وہ برادر ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی پناہ گزین اپنے ہرمیزبان ملک کی ترقی میں حصہ ڈال رہے ہیں۔خالد مشعل نے لبنان کی نئی حکومت کے لیے اپنی اور پوری قوم کی طرف سے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ لبنان کی نئی حکومت ملک بحرانوں سے ملک کو نکالنے اور ملک کی ترقی، استحکام اور خوش حالی کے لیے تمام ضروری اقدامات میں کامیاب ہوگی۔