ڈالر کی قیمت

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں ہو شربا اضافہ ، انٹربینک میں ڈالر 169 روپے کا ہوگیا

اسلام آ باد (گلف آن لائن)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ہو شربا اضافہ ، انٹربینک میں ڈالر 169 روپے کا ہوگیا۔ منگل کو انٹربینک میں ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ایک ڈالر 90 پیسے مہنگا ہوکر 169 روپے کا ہوگیا۔ رواں مالی سال کے دوران اب تک ڈالر کی قیمت 11 روپے 46 پیسے بڑھ چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں