لاہور(گلف آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں امیداوار کی نتائج رکوانے اور دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائی کورٹ میں والٹن کنٹونمنٹ وارڈنمبر 5 میں امیدوار جاوید ضمیر کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس شمس محمودمرزا نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کردی۔عدالت نے کہا انتخابی نتائج کااعلان ہوچکاہے،متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈالیکشن وارڈنمبر5میں12ووٹوں سیشکست ہوئی، مستردووٹوں کی تعدادہارے جانے والے ووٹوں سے زیادہ ہے، ریٹرننگ افسرنیبدنیتی اوربددیانتی سے نتیجہ کااعلان کردیا۔خیال رہیوالٹن وارڈ نمبر 5 سے راجہ نور سبحانی 1 ہزار 850 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے ، میجر (ر)جاوید ضمیر نے 1ہزار 8 سو 38 ووٹ حاصل کیے تھے۔