عالمی مارکیٹ

عالمی مارکیٹ میں16ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1803ڈالر ہو گیا

کراچی (گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں16ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1803ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں900روپے کے نمایاں اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ13ہزار600روپے ہو گئی جبکہ772روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت97ہزار394روپے پر جا پہنچی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں