خادم حسین

غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا ‘خادم حسین

لاہور(گلف آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم نے کہا ہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے وافر مواقع دستیاب ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی سے ہی ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا انہوںنے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس پالیسی کے ساتھ ساتھ صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں بھی کمی لائی جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جاسکے۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے مراعات فراہم کی جارہی ہیں اور انتظامی کاروائیوں کو سہل بنایا گیا ہے چینی سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک میں روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے اور افرادی قوت ہنر سیکھے گی پاکستان میں درمیانے اور چھوٹے درجے کی صنعت کی ترقی کے وسیع مواقع موجود ہیں جن میں چینی کمپنیاں اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں