انجمن تاجران

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافہ منی بجٹ لانے کا تسلسل ہے ‘ آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے منی بجٹ لانے کا تسلسل قرار دیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکمشت 5روپے اضافے سے پسے ہوئے طبقات کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی ،حکومت اس طرح کی پالیسیاں اپنا رہی رہی ہے جس سے عوام دو سے ایک وقت کی روٹی پر آ گئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر رد عمل دینے کیلئے اشرف بھٹی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ہنگامی اجلاس منعقدہوا جس میں تاجر نمائندوں کی جانب سے حکومتی فیصلے کو مستردکر دیا گیا۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں گھنٹوں کے حساب سے مہنگائی بڑھ رہی ہے جس سے عوام کی قوت خرید ختم ہوتی جارہی ہے اور اسی وجہ سے کاروبار میں بھی شدید مندی کا رجحان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت بڑھنے سے اشیائے خوردونوش اور ٹرانسپورٹیشن اخراجات مزید بڑھ جائیں گے جس کے تمام شعبوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کو فی الفور واپس لے ۔ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنا وطیرہ بنا لیا گیا ہے لیکن اب عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور ان کے اند رپکنے والا لاوا کسی وقت بھی پھٹ سکتاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں