راولپنڈی(گلف آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں،کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں، کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں، کوشش ہو گی کہ نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں۔
انہوںنے کہاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدِنظر رکھتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 اسپنرز کو کھلانے کا پلان ہے۔ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے کہا کہ عبداللہ شفیق بہت اسٹائلش کھلاڑی ہیں، ان کی پرفارمنس میں بھی بہتری نظر آ رہی ہے، اوپنرز پرفارمنس دے رہے ہیں اس لیے عبداللہ کو چانس نہیں مل رہا۔بابر اعظم نے کہا کہ امید ہے کہ مستقبل میں عبداللہ شفیق ایک بہترین بیٹسمین بنیں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ چیئرمین رمیز راجہ مجھے یا ٹیم کو سپورٹ نہیں کر رہے، باتوں سے کہیں ایسا نہیں لگا کہ رمیز راجہ کپتان تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ میں نے اور شاداب خان نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے، نئی حکمت عملی اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے۔