ماریہ واسطی

کسی کی کامیابی پر حسد کرنے کی بجائے خوش ہونا چاہیے ‘ماریہ واسطی

لاہور(گلف آن لائن)نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کسی کی کامیابی پر حسد کرنے کی بجائے خوش ہونا چاہیے ،حسد کرنے والے کبھی آگے نہیں بڑھتے بلکہ وہ حسد کی آگ میں خود ہی جلتے رہتے ہیں ۔ ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ ہمارے ہاں بہت سے لوگ ایسے ہیںاگر ان سے کسی کی کامیابی کا ذکر کیا جائے تووہ اس پر خوش ہونے کی بجائے اکثر یہ کہتے ہوئے سنے گئے ہیں کہ چھوڑیں میں اسے جانتاہوںوہ پہلے کیا تھا ۔

اگرآپ کسی کی کامیابی پر خوش نہیں ہوں گے تو اس کا کچھ نہیں جائے گا لیکن آپ کی شخصیت واضح طو ر پر سامنے آ جائے گی ۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ بعض لوگ انتہائی خوش قسمت ہوتے ہیں اوروہ سفر کا آغاز کرتے ہیں تو انہیں پہلے قدم پر کامیابی مل جاتی ہے لیکن بعض ایسے ہوتے ہیں جنہیں منزل کے حصول کے لئے طویل مسافت طے کرنا پڑتی ہے لیکن کامیابی انہیں بھی ملتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں