متبادل ادویات

صوبائی وزیر صحت نے متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کر دی

لاہور (گلف آن لائن) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے متبادل ادویات کی تجویز کی تصدیق کر دی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایکٹیمرا انجکشن کے متبادل کے طور پر سیاگ نے گولیاں تجویز کر دی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا ہے کہ جعلی ایکٹیمرا انجکشنز بلیک میں ملنے کے معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں، بیریسیٹینب کی 28 گولیوں کی ڈبی کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا ہے کہ لاہور میں کورونا کے مریضوں کو 14 روز تک روزانہ ایک گولی کی تجویز دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں