سونے کی قیمت

عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 34ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1755ڈالر ہو گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا

کراچی(گلف آن لائن)عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 34ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1755ڈالر ہو گئی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا200روپے مہنگا ہو گیا جس کی وجہ سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ12ہزار300روپے سے بڑھ کر1لاکھ12ہزار500روپے ہو گئی .

اسی طرح171روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت96ہزار280روپے سے بڑھ کر96ہزار451روپے پر جا پہنچی ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا6ڈالر سستا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں