سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ جیلر اسحاق میو قتل کیس میں پھانسی اور عمر قید کی سزا کیخلاف تین ملزمان کی اپیل منظور کرلی

کراچی (گلف آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ جیلر اسحاق میو قتل کیس میں پھانسی اور عمر قید کی سزا کیخلاف تین ملزمان کی اپیل منظور کرلی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتملْ بینچ نے اسسٹنٹ جیلر اسحاق میو قتل کیس میں پھانسی اور عمر قید کی سزاؤں کیخلاف ملزمان کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے ملزمان کی اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ئے کہ اگر ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے۔

ٹرائل کورٹ نے ملزم عبدالعزیز کو پھانسی کی سزا جبکہ ملزمان اظہر علی اور نور محمد کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 14 جون 2010 کو فیرز آباد تھانے کی حدود میں اسسٹنٹ جیلر کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے اسحاق میو زخمی ہوئے اور اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں