ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز کے بورڈ کا پی سی بی سے رابطہ ،دسمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے گفتگو

اسلام آباد (گلف آن لائن)ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو نے کہا ہے کہ دسمبر میں دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی سے رابطہ کیا ہے۔ویسٹ انڈیز میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز کے درمیان دسمبر کے ٹور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سی ای او جونی گریو نے بتایا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا اور افغانستان کے ساتھ ٹرائی سیریز کیلئے پیش رفت نہیں ہو سکی ۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا وارم اپ میچ پاکستان کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ جنوبی افریقہ جبکہ ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں