لاہور(گلف آن لائن) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے144 پی ایچ ڈی سکالرز کو عالمی شہرت یافتہ یونیورسٹیوں میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا، سکالرز کی سلیکشن کا عمل مکمل کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی کا 144 پی ایچ ڈی سکالرز کو عالمی یونیورسٹیز میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم پی ایچ ڈی سکالرز کا انتخاب کر لیا گیا، دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیز میں سکالرز کو 6 ماہ کیلئے بھیجا جائیگا۔
ایچ ای سی تعلیمی، رہائشی اور سفری اخراجات برداشت کریگا جبکہ پروگرام کیلئے زیر تعلیم 1ہزار سے زائد سکالرز نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔ ایچ ای سی تحقیق کرنے کیلئے ایک سکالر پر 15 ہزار ڈالرز تک خرچ کریگا جبکہ ایچ ای سی آئندہ ماہ منتخب پی ایچ ڈی سکالرز کو بیرون ممالک بھیجے گا۔