چین

افغانستان پر سے معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں، چین

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کا کہنا ہے کہ افغانستان پر سے معاشی پابندیاں ختم ہونی چاہئیں۔افغانستان کی صورتِ حال پر جی 20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے ورچوئل اجلاس میں بات کرتے ہوئے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان کے زرمبادلہ کے ذخائر افغانستان کا قومی اثاثہ ہیں جو افغان عوام سے تعلق رکھتے ہیں اور انہی کو اسے استعمال کرنا چاہئے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی نے کہا کہ افغانستان پر سیاسی دبائو ڈالنے کیلئے افغان زرِ مبادلہ کے ذخائر کو سودے بازی کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں