کراچی (گلف آن لائن) معروف گلوکار بلال کی سوشل میڈیا پر مقبولیت ‘ انسٹاگرام پر10لاکھ فالوورز ہوگئے۔ بلال سعید کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر انہیں ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔گلوکار کی اس کامیابی پر ان کے لاکھوں پرستاروں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جارہی ہے۔
گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے جن صارفین کو فالو کیا ہوا ہے ان کی تعداد صرف 49 ہے، جن میں خاص دوست اور عزیز شامل ہیں۔