وزٹ ویزوں

سعودی عرب نے وزٹ ویزوں کی معیاد میں توسیع کردی

ریاض (گلف آن لائن)سعودی عرب نے وزٹ ویزے کی معیاد میں توسیع کردی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے بتایا کہ شاہ سلمان کی ہدایت پر وزٹ ویزہ برائے سیاحت کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سفری پابندیوں کے باعث استعمال نہ ہونے والے ویزوں میں توسیع کی جائے گی۔وزارت خارجہ کے مطابق ویزوں میں توسیع خود کار نظام سے کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں