حماس

یہودی آباد کاری روکنے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں،حماس

غرب اردن (گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ نے کہا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں یہودی آباد کاری روکنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جائیں۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کا غرب اردن میں یہودی کالونیوں میں معابد کے قیام کا منصوبہ غرب اردن میں یہودی پروگرام کو توسیع دینے کا واضح اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے۔

فلسطینی قوم کے پاس اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ دشمن کی آباد کاری روکنے کے لیے تمام وسائل استعمال کریں۔عبداللطیف القانوع نے فلسطینی اتھارٹی پر زور دیا کہ وہ غرب اردن میں فلسطینی مزاحمی قوتوں کو دشمن کیخلاف مزاحمت کیلئے آزاد کرے اور ان کا تعاقب، گرفتاریاں اور پکڑ دھکڑ بند کی جائے اور قابض دشمن کے ساتھ سیکیورٹی تعاون روکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں