بھارتی کسان

بھارت میں زرعی قوانین کی منظوری کو ایک سال مکمل،کسانوں کی ملک گیر ہڑتال

نئی دہلی(گلف آن لائن)کسانوں کی ایک روزہ ” انڈیا شٹ ڈان” کال کی وجہ سے پیر کی صبح دہلی کی اہم داخلی سڑکوں پر طویل ٹریفک جام رہا، بھارتی کسان گزشتہ سال وفاقی حکومت کے منظور کردہ تین زرعی قوانین کے خلاف 10 ماہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔تین زرعی قوانین کی منظوری کو ایک سال مکمل ہونے پر پیر کو ملک گیر شٹ ڈان کیا گیا۔دہلی کو ہمسایہ ریاست ہریانہ سے جوڑنے والی دہلی ۔

گروگرام سرحد پر 2 کلومیٹر طویل ٹریفک جام دیکھا گیا، پولیس اہلکاروں نے دہلی میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کو چیک کیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کاروں میں کوئی کسان نہیں بیٹھا۔احتجاجی کسانوں کو مظاہرہ کرنے کیلئے دہلی میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔کسانوں کی احتجاجی کال کو بڑی اپوزیشن سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے جن میں بھارتی نیشنل کانگریس (آئی این سی) کے علاوہ چند دیگر چھوٹی جماعتیں بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں