کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز اندسٹری کے معروف اداکار فیروز خان اور ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک آج کل حیدرآباد میں موجود ہیں، جہاں ان دونوں بہن بھائیوں نے اپنے مداحوں سے ملاقات کے لیے خصوصی سیشن رکھا تو مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکاروں سے ملاقات کرنے کے لیے آگئی۔اسی دوران فیروز خان کی ملاقات ان کی ایک ایسی مداح سے ہوئی جوکہ قدرتی طور پر بولنے کی صلاحیت سے محروم تھی، اداکار کو دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئی اور فیروز خان سے اپنی محبت کا اشاروں میں اظہار کیا۔
حمائمہ ملک نے اپنی انسٹا اسٹوری پر فیروز خان کی اس معصوم اور خاص مداح سے ملاقات کے جذباتی منظر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘محبت کو زبان اور لفظوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔’دوسری جانب فیروز خان نے بھی حیدرآباد میں اپنے مداحوں سے ہونے والی ملاقات کی کچھ تصاویر اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرشیئر کی ہیں۔