برلن (گلف آن لائن) طویل ہوائی سفر میں تھکاوٹ اور بخار کے سبب عمر شریف کو جرمنی کے ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جہاں چیک اپ اور ٹیسٹ کئے گئے۔ عمر شریف کو اگلی منزل کے لئے روانہ کر دیاگیا۔تمام انتظامات ایمبولینس کمپنی کر رہی ہے، ڈاکٹرز بھی رابطے میں ہیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سوا 7 گھنٹے کے مسلسل سفر میں عمر شریف کو ہلکا بخار اور تھکاوٹ ہو گئی۔ صحت برقرار رکھنے کے لئے عمر شریف کو نیورمبرگ کے ہسپتال میں داخل رکھا گیا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کے طبی معائنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ بھی لیے گئے۔
دوسری جانب عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل جرمنی کا ویزا نہ ہونے پر کئی گھنٹے تک ہسپتال نہ جا سکیں۔۔ زریں غزل کا کہنا ہے کہ ہنگامی ویزے کیلئے نیورمبرگ کے متعلقہ پولیس اسٹیشن رابطہ کرنا پڑا جہاں ضابطے کی طویل کارروائی کے بعد ویزہ ملا تو ہسپتال پہنچی۔