اوپن کرنسی

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 173روپے کے قریب پہنچ گیا

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوکر 173روپے کے قریب پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 170.60روپے سے کم ہو کر170.30روپے اور قیمت فروخت170.70روپے سے کم ہوکر170.40روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر80پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 171.60روپے سے بڑھ کر172.40روپے اور قیمت فروخت172روپے سے بڑھ کر172.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199.50روپے سے کم ہو کر199روپے اور قیمت فروخت201روپے سے کم ہو کر200.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت234روپے پر بدستور برقرار رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں