پابندیوں کا اعلان

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر شہریوں پر آج سے سخت پابندیوں کا اعلان

اسلام آباد (گلف آن لائن)کورونا ویکسین نہ لگوانے پر شہریوں پر (آج) جمعہ سے سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا گیا، ویکسین نہ لگوانے والے شہری اندرون اور بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے، موٹروے پر سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی، تعلیمی اداروں ، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز ، شادی ہالز میں جانے کے لئے بھی ویکسنیشن لازمی قرار دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق جو کورونا کی ویکسین نہیں لگوائے وہ جمعہ سے سخت پابندیوں کا سامنا کرے گا۔

ویکسین نہ لگوانے والے سکول سٹاف ممبرز کا سکول میں داخلہ بند ہوگا۔ این سی او سی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے کے لیے ویکسین لازمی قرار دی گئی ،ویکسین نہ لگوانے پر شہری سے ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز نہیں جا سکیں گے،شادی ہالز میں شادی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے، این سی او سی کی ہدایت ہے شہری دوسری ڈوز لگوانے میں تاخیر اور لاپرواہی نہ کریں،این سی او سی کے مطابق 40 فیصد سے کم ویکسینیشن والے اضلاع پابندیاں برقرار رہیں گی،کورونا اور پابندیوں سے بچنے کا واحد حل ویکسینیشن ہے،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق حاملہ خواتین اور بارہ سال سے زائد افراد بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں