لاہور(گلف آن لائن)اسٹیج ڈرامے کے ناموررائٹر وڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے طویل عرصے کے بعد صائمہ خان اور آفرین خان کو شالیمار تھیٹر میں پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں اکٹھا کردیا۔ دونوں اداکارائیں نئے اسٹیج ڈرامے ” دلاں دے سودے” میں پرفارم کر رہی ہیں ۔علاوہ ازیں اداکارہ ہما علی او رماہ نور کے درمیان اسٹیج ڈرامہ ” عشق نچاوے ”میں مقابلہ ہو رہاہے ۔
ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثنا اللہ کاڈرامہ تماثیل تھیٹر میںپیش کیا جارہا ہے ۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں چاند برال، طاہر نوشاد، عمران شوکی،افروزخان،نعیم شوکی،ارشدبھٹی ، حنا بٹ، سونوبٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔