چینی صدر

چینی صدر کا دبئی ورلڈ ایکسپو کی کامیابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی دبئی ورلڈ ایکسپو مشرق وسطیٰ میں منعقد ہونے والی پہلی عالمی ایکسپو ہے۔ خیالات کا ابلاغ اور مستقبل کی تخلیق کے موضوع پر منعقد ہونے والی یہ نمائش خطے کے ممالک کے معاشی اور سماجی ترقی کے تصورات کی کامیابی کی عکاس ہے۔

چینی صدر نے دبئی ورلڈ ایکسپو کے چائنا پویلین با رے ایک ویڈ یو تقریر میں کہا کہ کہ عہد حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کو مل جل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عالمی نظم و نسق کو مضبوط بنایا جا سکے ، جدت کے ساتھ ترقی کی راہنمائی کی جا سکے ، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کی طرف مسلسل پیش رفت کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں