عمر شریف

کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر قومی کرکٹرز کا افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر قومی کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ عمر شریف کے انتقال کی خبر سے دل شکستہ ہوں، وہ بلاشبہ کامیڈی کے بیتاج بادشاہ تھے۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے عمر شریف کے انتقال کی خبر پر ایک شعر لکھا۔ستم ظریفی ذرا تو دیکھو،ہنسانے والا رْلا کے اْٹھا۔چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ عمر شریف کا حسِ مزاح کمال تھا جسے بھلائے نہیں بھولا جاسکے گا۔

عمر گل اور محمد حفظ نے کہاکہ لیجنڈ کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے۔لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے عارضہ قلب ، گردے اور دیگر مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں