اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے کیسز سیدھے نیب میں جاتے ہیں ،پنڈوراپیپرز پر حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے کیسز سیدھے نیب میں جاتے ہیں یہاں حکومت نے کمیٹی بنا دی ہے، باقیوں کی بات فوراً عدالتوں میں چلی جاتی ہے اور میڈیا ٹرائل شروع ہو جاتا ہے، ایسا لگتا ہے چینی کمیشن کی طرح اس بات کو دبانے کی کوشش کی جا رہی،یہ حکومت کی اپنی کمیٹی ہوگی جس کی کوئی ساکھ نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اپنے لوگوں کی تفتیش کیسے کر سکتی ہے؟
حکومتی کمیٹی غیرجانبدار نہیں ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ تحقیقاتی کمیٹی آزاد ہوتی ہے حکومت کی نہیں، اپوزیشن پر جے آئی ٹی بن سکتی ہے تو اس پر کیوں نہیں، اب منی ٹریل کہاں ہے، پیسا کیسے باہر گیا؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی قانون سے ماورا نہیں ہونا چاہئے، حکومت بتائے آئے ایم سے کیا باتیں ہو رہی ہیں، ڈالر 171 روپے کا ہو گیا ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارہ 81فیصد ہوگیا ہے، اتنے قوانین پاس کرنے کے بعد بھی آپ گرے لسٹ میں کیوں ہیں؟ ۔