لاہور (گلف آن لائن) فلمسٹار ریما خان نے لیجنڈری کامیڈین عمر شریف مرحوم کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزاح کے بادشاہ ایک بڑا خلا چھوڑ گئے ہیں جو ایک طویل عرصے تک پر نہیں ہوسکے گا۔ریما خان نے اپنے انسٹاگرام پر ماضی کی تصاویر پوسٹ کی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے مرحوم عمر شریف کو نہایت غمناک انداز میں انہیں الوداع کہا ہے۔
ریما نے یہ بھی انکشاف کیا کہ عمر شریف کی امریکا آمد اور علاج کے حوالے سے انہوں نے تمام انتظامات کرلیے تھے۔واضح رہے کہ اداکار عمر شریف ہفتے کو جرمنی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔