پیر نور الحق قادری

فاٹا کو ضم کرنے سے جو فوائد حاصل ہونے تھے وہ پورے نہیں ہوئے، پیر نور الحق قادری

اسلام آباد (گلف آن لائن) وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فاٹا کو ضم کرنے سے جو فوائد حاصل ہونے تھے وہ پورے نہیں ہوئے۔قبائلی اضلاع کی ترقی کا مشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کنوینئر پیر نور الحق قادری نے کی ۔

اجلاس میں مفتی عبدالشکور، سینیٹر ایوب آفریدی، خالد مگسی ، خرم دستگیر اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مشران شریک ہوئے ۔ مفتی عبد الشکور نے کہاکہ ہمیں اسلام آباد میں بتایا جاتا تھا کہ سب فاٹا کہ ضم کرنے کے حق میں ہے۔ عمائدین نے کہاکہ ہم فاٹا کو ضم کرنے کے حق میں نہیں تھے۔پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ہم آ پ کی بات سنیں گے، آپ کی سفارشات کو اگے پہنچائیں گے جس طرح فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے آپ کو فکر ہے اسی طرح پارلیمنٹ کو بھی فکر ہے، فاٹا کو ضم کرنے سے جو فوائد حاصل ہونے تھے جو مقاصد تھے وہ پورے نہیں ہوئے، ہماری یہ کمیٹی بڑے پیمانے پر مشاورت کرے گی،جو وعدے کیے گئے تھے اسکا پانچ فیصد بھی نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں