اسلام آباد (گلف آن لائن)جمعیت علمائے اسلام نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی ہے،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانافضل الرحمان کو تفصیلات سے آگاہ کردیا۔
بلوچستان کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر جے یو آئی کا ردعمل سامنے آگیا جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف )اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی ۔
مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمن کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ 3 سال تک وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپوزیشن سمیت اپنے اتحادیوں سے بھی غیر مناسب رویہ اپنائے رکھا۔