لاہور(گلف آن لائن) ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے آرائیول کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے جس کے بعد اسکواڈ کو ٹریننگ کی اجازت مل گئی ہے۔
شیڈول کے تحت قومی اسکواڈ اتوار کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کرے گا، پیر اور منگل کو قومی اسکواڈ کے ٹریننگ سیشنز ایل سی سی گرانڈ لاہور میں منعقد ہوں گے، قومی سکواڈ 14اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سینئریو میچ کھیلے گا، اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے 15اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگا۔